کورونا سے والدہ کی ہلاکت، شہری نے صدر کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا



منسک: کورونا سے والدہ کے ہلاک ہونے پر بیلا روس کے شہری نے صدر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

پولیس کو دی گئی درخواست میں شہری نے موقف اختیار کیا ہے کہ صدر الیگزیندر لوکاشنکو نے عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔

شہری نے درخواست میں استدعا کی کہ صدر الیگزیندر لوکاشنکو کے خلاف بیلاروس پولیس کو تحقیقات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا، بل اینڈ میلنڈا گیٹس کا مزید 150 ملین ڈالر امداد کا اعلان

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا ائرس کے سبب دنیا بھر میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چونتیس ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ بیس لاکھ بیاسی  ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔

امریکہ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید چوبیس سو بیاسی افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مجموعی طور پر اٹھائیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا کے چھ لاکھ چالیس ہزار سے زائد مریض ہیں۔

امریکی شہر نیویارک میں دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور  گیارہ ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے باعث مزید چار سو ترپن افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ساڑھے اٹھارہ ہزار سے بڑھ گئی ہے اور ایک لاکھ ستتر ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: 106 سالہ ضعیف خاتون نے کورونا کو شکست دیدی

اٹلی میں کورونا مزید پانچ سو اٹھہتر جانیں نگل گیا اور ساڑھے اکیس ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں ایک ہی دن میں چودہ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 

فرانس میں مجموعی ہلاکتیں سترہ ہزار سے زائد ہیں۔ جرمنی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب ستانوے افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں