‘آٹا، چینی اسکینڈل: ‘وزیراعظم کابینہ میں ردوبدل کر کے ذمہ داری سے سبکدوش نہیں ہوسکتے’


اسلام آباد: پاکستان مسل لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کابینہ میں ردوبدل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عہدہ لے کردوسرا دے دینا عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم ایک ٹویٹ اور کابینہ میں ردوبدل کر کے ذمہ داری سے سبکدوش نہیں ہوسکتے۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب جب تک گرفتارنہیں ہوتے آٹا اور چینی چوری کا جواب نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے آٹا اور چینی سے منسلک تمام  فیصلے کیے۔ وزیراعظم ای سی سی کے تمام فیصلوں کی منظوری دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے کورونا ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم ایف آئی اے کی رپورٹ میں درج تمام فیصلوں کی منظوری دیتے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی تمام فیصلوں کی منظوری دی۔

ترجمان نے کہا کہ لکی ایرانی سرکس کرکے اب پاکستانی عوام کو بیوقوف نہیں بنایاجاسکتا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ چینی اور آٹا اسکینڈل میں چیئرمین نیب نے ابھی تک عمران خان اور عثمان بزدار کو گرفتارکیوں نہیں کیا ہے؟


متعلقہ خبریں