عثمان ڈار کا ’ٹائیگر فورس‘ کے نام سے گردش کرتی تصاویر سے اظہار لاتعلقی

 ٹائیگر فورس کی عالمی سطح پر پذیرائی

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کے نام سے گردش کرتی تصاویر سے اظہار لاتعلقی کر دیا ہے۔

عثمان ڈار کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر موجود تصاویر کا “ٹائیگر فورس” سے قطعی کوئی تعلق نہیں۔

اعلامیہ کے مطابق حکومتی سطح پر ایسی کوئی شرٹس پرنٹ کروائی جا رہی ہیں نہ ہی حالات ایسے اقدامات کا اجازت دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں 4 لاکھ8ہزار سے زائد افراد رجسٹر

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز کا کہنا تھا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس مکمل طور پر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہے، ‏کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کسی ایک جماعت کی نہیں پورے پاکستان کی ہے۔

عثمان ڈار نے سوشل میڈیا صارفین سے خصوصی اپیل کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ قومی نوعیت کے معاملے کو متنازعہ بنانے کی بجائے حکومت کی کوششوں کا ساتھ دیں.

انہوں نے کہا کہ اپنی توانائیاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے مثبت طور پر استعمال کریں۔


متعلقہ خبریں