کوروناوائرس کی صورتحال جاننے کیلئے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ

کوروناوائرس کی صورتحال جاننے کیلئے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ

انسانی حقوق پرنظر رکھنے والی امریکی تنظیم ایچ آر ڈبلیو نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا کی صورتحال جاننے کیلئے کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایچ آر ڈبلیو نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر سے انٹرنیٹ کی بندش کو فوری بحال کیا جائے تاکہ وہاں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری صورتحال کا صحیح سے اندازہ لگایا جاسکے۔

امریکی ادارے کے مطابق وبا کے دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔ خیال رہے کہ کشمیر میں کرفیو کا 240واں روز ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے مارچ کے مہینے میں 9 کشمیریوں کو شہید کیا۔ گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے وادی میں 394 نام نہاد سرچ آپریشنز کیے اور 2 گھروں کو دھماکہ خیز مواد سے بھی تباہ کیا جبکہ 806 کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا۔


متعلقہ خبریں