گھر میں رہیں- اپنے لیے سب کے لیے، فنکاروں کا پیغام

گھر میں رہیں- اپنے لیے سب کے لیے، فنکاروں کا پیغام

اسلام آباد: شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے عوام میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں اداکاروں نے یہ بتایا ہے کہ کورونا وائرس کو عالمی ادارہ صحت نے وبا قرار دیا ہے اور اس وبا سے بچنے کے لیے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

ویڈیو پیغام کا حصہ بننے والے اداکاروں میں عدنان صدیقی، فیصل کپاڈیہ، سرمد سلطان کھوسٹ، احسن خان، میشا شفیع، ماہرہ خان، عائشہ عمر، آمنہ شیخ، ثروت گیلانی اور دیگر شامل ہیں۔

فنکاروں نے عوام کو قرنطینہ میں جانے، سماجی دوری اختیار کرنے اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیا ساتھ ہی انہیں ایک ذمہ دار قوم بننے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

خیال رہے کہ قبل ازیں اداکارہ ریما نے بھی ا پنے شوہر ڈاکٹر شہاب کے ساتھ کورونا وائرس سے متعلق ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہم نے مل کر بنایا تھا اب جدا ہو کر بچانا ہے، فخر عالم

معروف اداکارہ ریما نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف تحریک میں حکومت کا ساتھ دیا جائے، اس وائرس کو سنجیدہ لیا جائے اور احتیاط کی جائے۔

اس موقع پر ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شاداب نے بھی کورونا وائرس سے متعلق کہا کہ اگر آپ نے بیرون ملک سفر کیا ہے تو اپنا چیک اپ کرائیں جبکہ اپنے ہاتھ مسلسل دھوئیں اور گھر سے باہر نہ نکلیں۔


متعلقہ خبریں