کورونا وائرس: امریکہ کی تین ریاستوں میں کاروبار غیر معینہ مدت کے لیے بند

کورونا وائرس

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکہ کی تین ریاستوں میں کورونا وائرس کے باعث غیر ضروری کاروبار غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی ریاستوں فلوریڈا، نیو یارک اور الی نوائے میں شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دے دیا گیا جبکہ تینوں ریاستوں میں غیر ضروری کاروبار بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

نائب امریکی صدر مائیک پنس کے ایک ماتحت کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔ سیکرٹری پریس کے مطابق امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر مائیک پنس کا مریض سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں 49 افراد ہلاک ہو گئے۔ جس کے بعد کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 264 ہو گئی۔ امریکہ میں بھی کورونا وائرس متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والی افراد کی تعداد 11 ہزار سے بڑھ گئی


متعلقہ خبریں