بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا سپاہی شہید

بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری شہید، ایک زخمی

فائل فوٹو


اسلام آباد: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شاہ کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی واجد علی شہید ہوگیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے بھارتی ہتھیاروں سے پاکستانی چوکیوں پر گولہ باری کی۔

مزید پڑھیں: ایل او سی: بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں اور  چیک پوسٹوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔


متعلقہ خبریں