عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے عالمی وبا قرار دیئے جانے کے بعد دنیا کے تمام ممالک کورونا وائرس کیخلاف حفاظی اقدامات کر رہے ہیں۔
پاکستان میں بھی کورونا کیسز کی تعداد28 تک پہنچ گئی ہے اور حکومت نے ملک میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ اگر کسی کو بخار، خشک کھانسی یا سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے تو فوراً ہیلپ لائن 1166 پر کال کریں یا اپنے معالج سے رابطہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد28 ہوگئی
اپنی مدد آپ کے تحت کسی پروائیوٹ لیبارٹری سے بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے جا سکتے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے کچھ نامزد اسپتالوں میں یہ ٹیسٹ مفت بھی کیے جا رہے ہیں جہاں سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ مل سکتی ہے۔
پنجاب
سروسز اسپتال لاہور، بینظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی، نشتر اسپتال ملتان، علامہ اقبال میموریل اسپتال سیالکوٹ، علامہ اقبال میموریل اسپتال فیصل آباد، الائیڈ اسپتال، شیخ زید اسپتال، رحیم یار خان۔
سندھ کراچی
سرکاری اسپتال، سول اسپتال، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، پرائیوٹ اسپتال، آغا خان یونیورسٹی اسپتال، ڈاؤ میڈیکل کالج۔
سندھ میں کورون کے مشتبہ کیسز کے حوالے سے قائم کی گئی ہیلپ لائن پر ان نمبروں کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے: 99204405-021، 99206565-021، 99203443-021، 99204405-021 اور 0111712-0316
بلوچستان: کوئٹہ میں فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال
خیبرپختونخوا
محمد ٹیچنگ اسپتال، جناح ٹیچنگ اسپتال، پرائم ٹیچنگ اسپتال، پین لیس اسپتال، خلیل اسپتال، ضیاء میڈیل کمپلکس، مرسی ٹیچنگ اسپتال، کویت ٹیچنگ، نصیر ٹیچنگ اسپتال، ایم ایس ایف اسپتال، آفریدی میڈیکل کمپلکس، شہاب آرتھوپیڈک اسپتال، رحیم میڈیکل انسٹیٹیوٹ، نارتھ ویسٹرن جنر ل اسپتال، شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال، اکبر میڈیکل سینٹر، اباسین اسپتال حبیب میڈٰکل سینٹر، ابراہیم اسپتال
اسلام آباد: پاکستان انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ(پمز)
گلگت بلتستان: سول اسپتال ہنزہ، ڈی ایچ کیو گلگت، ڈی ایچ کی چلاس، ڈی ایچ کیو اسکردو، پی ڈی ایس آر یو، ڈی ایچ کیو کریم آباد۔
آزاد جموں و کشمیر
عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مظفرآباد، شیخ خلیفہ بن زید النہایان اسپتال مظفرآباد (سی ایم ایچ)، سی ایم ایچ راولاکوٹ، ڈی ایچ کیو میرپور، ڈی ایچ کیو کوٹلی، ڈی ایچ کیو نیلم، ڈی ایچ کیو جہلم ویلی، ڈی ایچ کیو باغ، ڈی ایچ کیو حویلی، ڈی ایچ کیو بھمبر، ڈی ایچ کیو سدھنوتی