اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کو انتخابات جیتنے کے بعد عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارباد پیش کی ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میں افغان صدر اشرف غنی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انکے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔ خطے کے امن و استحکام کیلئے پاکستان سے جو کچھ بھی بن پڑا، کرے گا۔
I want to congratulate Afghanistan’s President Ashraf Ghani & look forward to working with him. Pakistan will do everything it possibly can to bring peace and stability in our region.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 9, 2020
دریں اثناء ترجمان دگتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے افغان صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں: افغان صدر بننے کیلئے اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ میں تنازع
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حلف اٹھانے پراشرف غنی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذہبی تاریخی اور روایتی تعلقات ہیں۔ افغان بھائیوں کے بہتر مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔
ترجمان کے مطابق افغانستان کے اس کڑے وقت میں امید کرتے ہیں کہ افغان قیادت بصیرت کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ امید ہے افغان قیادت الزام تراشی کے بجائے باہمی اعتماد سے ملکی مفاد میں فیصلے کرے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دوحہ میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے نے انٹرا افغان مذاکرات کی راہ ہموار کی ہے۔ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لئے ملکر تعمیری کام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان مشترکہ ذمہ داری کے تحت امن امن عمل اور انیس سالہ جنگ کے خاتمہ کے لئے کردہ ادا کرتا رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں افغانوں کے ذریعے سیاسی حل کا حامی ہے۔ ایسا افغانستان چاہتے ہیں جو اپنے لیے اور ہمسایوں کیلئے پرامن ہو۔ ترجمان