مہنگائی کے خلاف بڑا اقدام، 15 ارب روپے کا ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے عذاب سے عوام کو نجات دلانے کے لیے 15 ارب روپے کا پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے کھانے پینے کی چیزوں پر عوام کو ریلیف دیا جائے گا جبکہ زخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

ان کے مطابق کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں کو ضلع کی سطح پر انتظامیہ کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مہنگائی حکومت کیلئے خطرہ ہے، شیخ رشید

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 ارب روپے کے پیکج میں تمام اہم اشیائے خوردونوش شامل ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہر صورت عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عام شہریوں کو یوٹیلیٹی اسٹور سے سستی اشیا ملیں۔

اس سے قبل حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے واضح کردیا کہ گندم اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔ جہانگیر ترین کا حالیہ آٹا بحران میں کوئی کردار نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عمران خان نے پارٹی کو منظم اور متحد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: غریب، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت ہر حد تک جائے گی، وزیراعظم

ذارئع کے مطابق ترجمانوں کے اجلاس مییں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء بھی شریک ہوئے، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی معاشی ٹیم نے اجلاس کو مہنگائی کے اعدادوشمار اور حکمت عملی پر بریفنگ دی اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں مہنگائی اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ترجمانوں کو گائیڈ لائن دے دی۔


متعلقہ خبریں