اسٹاک مارکیٹ 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

فوٹو: فائل


کراچی: سال 2020 کے پہلے مالی دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی اور 100 انڈیکس 1080 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ 42،480 پر بند ہوا جو 14 ماہ بعد اس کی بہترین کارکردگی ہے۔

مجموعی طور پر اسٹاک مارکیٹ میں 2.54 فیصد بہتری آئی جو ایک ہی دن میں ہونے والا بڑا اضافہ ہے، آج سرمایہ کار مسلسل خریداری میں مصروف رہے۔

دو روز کے دوران 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 1744 پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 664.92 پوائنٹس بہتری کے ساتھ 41400 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز آغاز پر ہی 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس سے ہنڈرڈ انڈیکس نے 41ہزار کی حد عبور کرلی۔

بدھ کے روزجب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40735 پر تھا اور بعد ازاں بتدریج اضافے کا رحجان دیکھا گیا جو تمام دن جاری رہا۔

اس سے قبل 31 دسمبر2019 کو مارکیٹ کا اختتام 152پوائنٹس کی کمی سے 40ہزار735پر ہوا تھا اور سال2019 کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر3 ہزار669پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 39.9 پوائنٹس کے اضافے سے 40,887.62 پر بند ہوئی تھی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے لے کر آخری گھنٹے تک تیزی دیکھی گئی اور ایک وقت میں انڈیکس 41,295.28 تک چلا گیا تھا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز 110,675,670 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,663,977,116 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 40 ہزار 848 پوائنٹس پر تھا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 289 پوائنٹس تھی جبکہ کم ترین سطح 39 ہزار 454 پوائنٹس رہی۔


متعلقہ خبریں