پنجاب میں پولیس افسران کی تبدیلی پر غور شروع

پنجاب میں پولیس افسران کی تبدیلی پر غور شروع

فوٹو: فائل


لاہور: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کی تبدیلی کے بعد صوبے بھر میں پولیس افسران کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق مختلف اضلاع کے ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز اور انسپکٹرز کی تبدیلی متوقع ہے۔ صوبے کے 9 اضلاع میں سے 4 ریجنز کے ڈی آئی جیز کی تبدیلی متوقع ہے جبکہ 36 اضلاع میں سے 22 اضلاع کے ڈی پی اوز کی تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے سی سی پی او اور ڈی آئی جیز کی بھی تبدیلی کا امکان ہے۔ تبدیلیاں مختلف علاقوں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور امن و امان کی صورتحال کے باعث کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا پولیس کے 16 افسران تبدیل

گزشتہ روز آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کی جگہ شعیب دستگیر کو تعینات کیا گیا اور کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 14 ماہ کے دوران پنجاب کے اب تک چار آئی جی تبدیل کیے جا چکے ہیں۔ کیپٹن (ر)عارف نواز، امجد جاوید سلیمی، محمد طاہر، سید کلیم امام تبدیل ہونیوالوں میں شامل ہیں جبکہ شعیب دستگیر بزدار حکومت میں پنجاب کے پانچویں آئی جی پنجاب پولیس تعینات ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں