شیخ رشید اسپتال سے ڈسچارج


راولپنڈی: ڈاکٹرز نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی انجیوگرافی تسلی بخش قرار دے کر انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا ہے۔

جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی نے شیخ رشید احمد کا طبی معائنہ کیا اور تین دن مزید آرام کی تجویز دی ہے۔

شیخ رشید کو گزشتہ روز سینے میں تکلیف کے سبب راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

وزیرریلوے کے ای سی جی ٹیسٹ بالکل ٹھیک آئے تھے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں ایک دن اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق شیخ رشید کو گیسٹرو کے باعث سینے میں تکلیف ہوئی تھی جس کے سبب انہیں پہلے راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور بعد ازاں ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں