عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی،پلان بی بڑا خطرناک ہے: منظور وسان

عمران کے لیے خطرے کی گھنٹی بچ چکی، پلان بی بڑا خطرناک ہے: منظور وسان

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما منظور وسان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا پلان بی بڑا خطرناک ثابت ہو گا۔

آئندہ سال ہمارا وزیراعظم کوئی اور ہوگا، بلاول بھٹو کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق سیاسی پیشن گوئیوں کے حوالے سے ملک گیر شہرت کے حامل سینئر سیاستدان منظور وسان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ری پلیس کیا جا ئے گا اور ان کی جگہ کسی اور کو لایا جائے گا۔

پی پی پی کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نا چاہتے ہوئے بھی میاں صاحب ملک سے باہر جار ہے ہیں۔

عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

انہوں ںے کہا کہ آج ایک مرتبہ پھر کہہ رہا ہوں کہ 2020 میں عمران خان کو وزیراعظم نہیں دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے لیے آنے والا سال کڑوا ثابت ہو گا۔

سیاسی خواب دیکھنے کی شہرت کے حامل پی پی رہنما منظور وسان نے دعویٰ کیا کہ آگے چل کر سیاستدانوں کو لڑوایا جائے گا لہذا عقلمندی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمپائر آگے چل کر عمران خان کی سپورٹ کرنے والا نہیں ہے۔

2020 میں عمران خان کو حکومت میں نہیں دیکھ رہا، منظور وسان کا خواب

منظور وسان نے اس سے قبل بھی دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ سال عمران خان وزیراعظم نہیں ہوں گے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی دو دن قبل دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ سال ہمارا وزیراعظم کوئی اور ہوگا۔ انہوں نے اس سے قبل یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان بہت جلد استعفیٰ دے دیں گے۔

 


متعلقہ خبریں