لاہور: پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں خاتون ٹک ٹاکر کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔
لاہور کے علاقے اسلام پورہ سے ملنے والی خاتون ٹک ٹاکر ارشمہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جلد معاملے کا پتہ لگا لیا جائے گا تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق معاملہ خودکشی کا لگتا ہے۔
حکام کے مطابق ٹاک ٹاکر خاتون ارشمہ احمد ہاسٹل کے فلیٹ نمبر 203 میں رہائش پذیر تھیں اور وہ اکیلی رہ رہی تھیں۔ انہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی فلیٹ کرائے پر لیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کی، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ جسمانی نمونے فرانزک تجزیئے بھجوا دیئے گئے ہیں اور فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاکرو بیوٹیشن ارشمہ کی لاش چند روز قبل گھر کے اندر سے برآمد ہوئی تھی۔


