مولانا کارکنوں کو باعزت گھر واپسی کی ’آزادی‘ دیں: فردوس عاشق اعوان

جیل میں رکھنا اور نکالنا حکومت کا نہیں عدالتوں کا کام ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے الزام عائد کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مظلوم ورکروں کو اپنی پارلیمان میں جانے کی خواہش کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو بے رحم سرد موسم کے حوالے کرنے کی بجائے باعزت گھر واپسی کی ’آزادی‘ دیں اور غریبوں کے بچوں، بزرگوں کی صحت اور سلامتی خطرے میں نہ ڈالیں۔

<blockquote class=”twitter-tweet”><p lang=”ur” dir=”rtl”>مولانا آپ اور آپکے ہم نواء جبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں اور جمہوری رویہ اپنائیں۔آ پ کو رنج ہے کہ ملک میں چند خاندانوں کی بجائے پہلی بار حقیقی عوامی راج کیوں قائم ہوا؟آپ کی پریشانی یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان معیشت درست سمت ڈال کر عوام کا روزگار اور کاروبار چلانا چاہتے ہیں۔</p>&mdash; Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) <a href=”https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1194131897191981056?ref_src=twsrc%5Etfw”>November 12, 2019</a></blockquote> <script async src=”https://platform.twitter.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>

انہوں نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کے منافی مطالبے کرکے نظام کو نقصان نہ پہنچائیں، چار سال صبر فرمائیں اور مظلوم کشمیریوں کے لئے آواز بلند کر کے دس سال کشمیر کمیٹی کے بطور چیئرمین پروٹوکول لینے کا قرض اتاریں۔

فردوس عاشق اعوان ن کہا کہ مولانا آپ اور آپ کے ہم نواء جبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں اور جمہوری رویہ اپنائیں، آپ کو رنج ہے کہ ملک میں چند خاندانوں کی بجائے پہلی بار حقیقی عوامی راج کیوں قائم ہوا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی پریشانی یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان معیشت درست سمت ڈال کر عوام کا روزگار اور کاروبار چلانا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں