کراچی کنگز کا کوئٹہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


دبئی: پاکستان سپر لیگ تھری کے 19ویں میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مد مقابل ہیں۔

میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انجری کے باعث میچ سے باہر ہو جانے والے کراچی کنگز کے آل راونڈر کھلاڑی شاہد آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع کیا جائے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے اب تک ایونٹ میں چھ میچز کھیلے ہیں۔ جن میں تین میں کامیابی اور تین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کوئٹہ نے گزشتہ روز کھیلے گئے چھٹے میچ میں ایونٹ کی ٹاپ ٹیم  ملتان سلطانز کر ایک مشکل مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا تھا۔

ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتح پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

دوسری جانب کراچی نے ایونٹ میں پانچ میچز کھیلے ہیں۔ جن میں ٹیم کو تین میچز میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

ٹیم اسکواڈ پر ایک نظر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

کوئٹہ کے اسکواڈ میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، سعد علی، رمیز راجا، جیسن رائے، سعود شکیل، عمر امین، محمد نواز، جوفرا آرکر، جان ہیسٹنگ، شین واٹس، انور علی، محمد اعظم خان، حسن خان، میر حمزہ، راشد خان، راحت علی، فراز احمد، کرس گرین اور بین لافلین شامل ہیں۔

کراچی کنگز 

عماد وسیم کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں آئن مورگن، لنڈل سائمنز، بابر اعظم، خرم منظور، کولن انگرام، جو ڈینلے، شاہد آفریدی، روی بوپارا، حسن محسن، ڈیوڈ ویز، محمد طحہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سیف اللہ بنگش (وکٹ کیپر)، محمد عامر، اسامہ میر، عثمان خان، محمد عرفان، تابش خان اور تیمل ملز شامل ہیں۔

پی ایس ایل کے گزشتہ سیزنز میں پشاور زلمی کا حصہ رہنے والے شاہد آفریدی اس مرتبہ کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں