ڈیرہ غازی خان: سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی نے بدھ کے روز غازی یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپنی تنظیم آفریدی پروجیکٹ کی مبمر سازی کیمپ کا بھی دورہ کیا۔
یونیورسٹی آمد پر طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے سٹار کرکٹر کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک استقبال کیا۔ یونیورسٹی کی فضاء بوم بوم کے نعروں سے گونج اٹھی
انہوں نے طلباو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں۔ ہم لوگ ڈاکٹر، انجئینر اور ٹیچر بھی بن جائینگےلیکن سب سے پہلے پاکستانی بننا ہوگا۔
انہوں نے جوش خطابت میں کہا ہم نہ سندھی، نہ پٹھان، نہ مہاجر ، نہ سرائیکی، نہ بلوچی بلکہ ہم لوگ پٹھان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا اچانک رجسٹری برانچ ڈیرہ غازی خان کا ’’آن لائن‘‘ معائنہ
شاہد افریدی نے کہا کہ سیاست دانوں سے بڑی بڑی غلطیاں ہوجاتی ہیں مگر میں سیاست دان نہیں ہوں۔ بارش ہوتی ھے تب ہی پانی آتاھے۔ آپ لوگ نے ہرمشکل گھڑی میں میراساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو پاکستان کے لیے ساتھ لیکر چلنا چاہتا ہوں۔
شاہدآفریدی کا اپنی تنظیم ’’آفریدی فاؤنڈیشن‘‘ کی ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل۔ شاہدآفریدی کی آمد پر شدید رش اور بدنظمی کے باعث تقریب کو مختصر کردیا گیا۔