اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو کو ہوش کے ناخن لینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معاون خاص نے لکھا’ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں کہ بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپنی حکومت میں سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال سے کیے گئے جلسے عوام کے جذبات اور احساسات کی عکاسی نہیں کرتے۔
بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں۔ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں کہ بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 19, 2019
انہوں نے لکھا کہ دو دن پہلے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے آپ کے اداروں کو نشانہ بنانے کے بیانیہ کو زمین بوس کیا۔ ہمارے ادارے ہمارا فخر، دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں۔
ہمارے ادارے ہمارا فخر، دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں۔پاکستان دشمنوں کے بیانیے سے مرعوب ہونے والے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے کن آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں؟آپ کو ملک اور ریاست کا احساس ہوتا تو غیر ذمہ دارانہ بیانات کی فلم نہ چلاتے۔آپ کو صرف ابو اور پھوپھو کی کرپشن بچانے کی فکر ہے
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 19, 2019
معاون خاص نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان دشمنوں کے بیانیے سے مرعوب ہونے والے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے کن آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں؟ آپ کو ملک اور ریاست کا احساس ہوتا تو غیر ذمہ دارانہ بیانات کی فلم نہ چلاتے۔
فردوس اعوان نے بلاول پر یہ الزام بھی لگایا کہ ان کو صرف ابو اور پھوپھو کی کرپشن بچانے کی فکر ہے۔
اپنی حکومت میں سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال سے کیے گئے جلسے عوام کے جذبات اور احساسات کی عکاسی نہیں کرتے۔دو دن پہلے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے آپ کے اداروں کو نشانہ بنانے کے بیانیہ کو زمین بوس کیا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 19, 2019