شارجہ: پاکستان سپر لیگ تھری کے 13ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کر جیت کے لیے 103 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کوئٹہ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16 ویں اوور میں 102 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
گلیڈی یٹرز کی جانب سے عمر امین اور شین واٹسن میدان میں آئے تو پہلی وکٹ کی شراکت میں 27 رنز بنائے۔
پہلی وکٹ عمر امین کی گری۔ اوپنر بلے باز 8رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
پہلے کھلاڑی کے آؤٹ ہونے کے بعد گلیڈی ایٹر بلے باز میدان میں آتے اور جاتے دکھائی دیے۔
سلطانز بالرز کے سامنے صرف کپتان سرفراز احمد مزاحمت کر سکے۔ سرفراز بھی 30 رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان کوئٹہ کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے۔
شین واٹسن 19 اور محمود اللہ 15 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ دیگر کھلاڑی ڈبل فیگر کراس کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
سلطانز کی جانب سے عمران طاہر اور سہیل تنویر نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
The team's performed in #SultanStyle
Here are the key stats from first innings!#MSvQG #SaadiVaari pic.twitter.com/SPzf7gbmSr— Multan Sultans (@MultanSultans) March 3, 2018
عمران طاہر نے اپنے تیسرے اوور کی تین گیندوں پر تین گلیڈی ایٹرز کا شکار کیا۔
🔥 EXCLUSIVE 🔥
Our #Tezgam recently made a hat-trick, which is the second hat-trick of #HBLPSL
Here is what he was thinking before bowling that delivery:@JunaidkhanREAL #SultanSquad pic.twitter.com/IfKWF9FpmZ— Multan Sultans (@MultanSultans) February 26, 2018