کراچی، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے ویمنز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 168 رنز سے شکست دے کر سیریز کا شاندار آغاز کر دیا۔
میزبان ٹیم کے مقررہ 330 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ویمنز کی ٹیم صرف 162 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
زمبابوے کی جانب سے بیزا نے 53 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ دیگر بیٹرز میں کیلس 31، سیبانڈا 17، کیلی 11 اور میلنڈا 10 رنز ہی بنا سکیں۔ ٹیم کی چھ بیٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکیں، جس کے باعث پوری ٹیم دباؤ میں رہی۔
چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل 12 میں نئے وینیوز شامل کرنے کا اعلان
پاکستان کی جانب سے باؤلنگ میں فاطمہ ثنا، تسمیہ اور عروبہ شاہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ مومنہ اور نشریٰ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی یہ فتح نہ صرف باؤلرز کی منظم کارکردگی کا نتیجہ ہے بلکہ ٹیم کے مجموعی کھیل کا بھی عکاس ہے، جس نے حریف ٹیم کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔
