بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے اسٹیڈیم میں طلبہ کا داخلہ مفت کر دیا۔
طلبہ ادارے کے کارڈ اور یونیفارم کے ساتھ ٹیسٹ میچز فری دیکھ سکیں گے۔ کرکٹ اکیڈمیز کے 15 سال تک کے ٹریننگ کرنے والے بچے بھی مفت میچ دیکھ سکیں گے۔
چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل 12 میں نئے وینیوز شامل کرنے کا اعلان
بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نوجوان شائقین کو ٹیسٹ کرکٹ کی جانب راغب کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں جبکہ بنگلہ دیش آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے۔
واضح رہے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی سے ڈھاکا میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ سلہٹ میں 16 مئی سے شروع ہو گا۔
