چلاس میں عام انتخابات 2026 کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے پورے خطے میں دیواروں اور عوامی مقامات پر وال چاکنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات پرتمام ریٹرننگ افسران نے فوری طورپرپبلک نوٹس جاری کردیئے ہیں، جن میں واضح کیا گیا ہے کہ وال چاکنگ انتخابی ضابطہ اخلاق کی صریح خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔
اعلامیے کے مطابق جوامیدوار یا ان کے کارکن اس عمل میں ملوث پائے جائیں گے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت پیش ہوں ورنہ گرفتار کروا کر لائیں گے ، اسلام آباد ہائیکورٹ
الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کوہدایت کی ہے کہ وہ دو دن کے اندراپنی تمام غیر قانونی تحریریں اوروال چاکنگ مکمل طور پرمٹا دیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ مقررہ وقت میں ہدایات پرعمل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ امیدواروں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار انتخابی قواعد و ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنائیں تاکہ شفاف اورپرامن انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔
