فیصل آباد بورڈ نے نویں جماعت کا بیالوجی کا پرچہ لیک ہونے پر امتحانی شیڈول تبدیل کر دیا۔
فیصل آباد میں نویں جماعت کے سیکنڈ ٹائم کا بیالوجی کا پرچہ لیک ہونے کے بعد امتحانی شیڈول میں اہم تبدیلی کر دی گئی ہے، کنٹرولر امتحانات نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیکنڈ گروپ کے تینوں پرچے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
ملتوی کیے جانے والے پرچوں میں بیالوجی، کمپیوٹر سائنس اور اہلحدیث درس نظامی شامل ہیں، حکام کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات میں تعلیمی ادارے بند کرنے اور آن لائن کلاسز کا حکم نامہ جاری
امتحانی حکام کا کہنا ہے کہ پرچہ لیک ہونے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
