کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں آج بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد روپے کی قدر میں مزید بہتری آ گئی۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 72 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے سستا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک بارپھر تاریخی اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں یہ کمی عارضی نوعیت کی ہو سکتی ہے اور اس کا دارومدار ملکی معاشی صورتحال، زرمبادلہ کے ذخائر اور درآمدی دباؤ پر ہے۔
