پولینڈ کے جنوب مشرقی علاقے میں جنگلاتی آگ بجھانے کے دوران ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ آگ بجھانے کے مشن پر مامور تھا کہ دورانِ پرواز حادثے کا شکارہو گیا، علاقے میں بھڑکنے والی آگ نے 490 ایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے کرشدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے Black Hawk helicopter سمیت ہیلی کاپٹرز اور دیگر وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔
دنیا کے بہترین ایئرپورٹ لاؤنجز کون سے ہیں؟ فہرست سامنے آ گئی
حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت اور تیزی سے پھیلاؤ کے باعث صورتحال کو ہنگامی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
سینکڑوں فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں اور شعلوں کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے۔
