ایران نے متحدہ عرب امارات پر حملوں کی سختی سے تردید کر دی۔
ایرانی افواج کے ترجمان نے متحدہ عرب امارات پر کسی بھی قسم کے میزائل یا ڈرون حملے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا ان کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں۔
ترجمان کے مطابق ایران پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد، جھوٹے اور منفی پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کے کسی بھی جزیرے، بندرگاہ یا ساحلی علاقے پر حملے کی صورت میں بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
مجھے جنگیں پسند نہیں، میں ایران کے ساتھ جنگ کی حمایت نہیں کرتا، ٹرمپ
ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خطے میں مسلمانوں کی موجودگی کے باعث ایران نے اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے تاہم ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
