عامر کا ساتواں نمبر

عامر کا ساتواں نمبر

اسلام آباد: پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سیریز گرین شرٹس نے اپنے نام کر لی جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگز جاری کر دی ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے مایہ ناز بائیں ہاتھ کے گیند باز محمد عامر کی درجہ بندی میں چھ پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد وہ اپنے کیریئر کی بہترین ون ڈے رینکنگ میں 7 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔


محمد عامر نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران عمدہ گیند بازی کی اور 2 میچز میں 17 کی اوسط سے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بلے بازی کی بات کریں تو قومی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی سی اہمیت رکھنے والے بابراعظم نے اپنی تیسری پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

دو میچوں میں لگاتار نصف سینچریاں اسکور کرنے والے فخرزمان کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے، وہ اس وقت 16 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

 


متعلقہ خبریں