لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔
محمد یوسف کی والدہ کا انتقال لاہور کے نجی اسپتال میں ہوا۔
ان کی والدہ پانچ ہفتوں سے علیل تھیں اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا۔
سابق کپتان نے افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے تاہم تدفین کا وقت فی الحال نہیں بتایا گیا۔
خیال رہے کہ محمد یوسف پیدائشی طور پر عیسائی ہیں لیکن انہوں نے بیوی بچوں سمیت اسلام قبول کرلیا تھا۔