پی ایس ایل 3 میچ 8: لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز – لائیو اسکور


دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے آٹھویں میچ میں سوموار کوکراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

ہم نیوز پی ایس ایل تھری کے آٹھویں میچ کی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس  فراہم کرے گا۔ پی ایس ایل لائیو اسکور کے لئے اس صفحے کو ریفریش کریں۔

رام دین گیارہ کے انفرادی اسکور پر کراچی کنگز کا ساتواں شکار بنے۔ انہیں محمد عرفان نے پویلین کی راہ دکھائی۔

آغا سلمان 15 رنز بنا کر عثمان خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

سہیل اختر بھی نو رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

برینڈن میکلم کا ایک اور اہم ہتھیار عمر اکمل میدان میں آئے۔ اکمل، شاہد آفریدی کی گیند پر کریز سے نکل کر شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ کیپر کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے چھ رنز بنائے۔

کپتان برینڈن میکلم نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ فخر زمان کی گری جو 19 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کپتان برینڈن میکلم اور فخر زمان نے کریز سنبھالی اورساتویں اوور میں اسکور کو 70 رنز تک پہنچا دیا۔

پہلے اوورکی دوسری ہی گیند پر سنیل نارائن بغیر کوئی کھاتہ کھولے عثمان خان کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔ قلندر بلے باز سنیل نارائن اور برینڈن میکلم میدان میں آئے۔

روی بوپارا نے آخری اوور کی آخری گیند پر چھکا مار کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل تھری) کےاہم مرحلے میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے160رنز کا ہدف دیا ہے۔

شاہد  آفریدی میدان میں آئے اور ایک چھکے کی مدد سے چھ رنز بنا کر سہیل خان کی گیند کا اگلا شکار بنے۔

کپتان عماد وسیم میدان میں آئے تو ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 15 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر انہیں کو کیچ تھما کر آؤٹ ہو گئے۔

کنگز کی پانچویں وکٹ 90 کے مجموعی اسکور پر گری۔ محمد رضوان صرف ایک رن بنا کر سنیل نارائن کی گیند پر کپتان میکلم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کولن انگرام 28 رنز بنا کر 86 کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

خرم منظور کے آؤٹ ہونے کے بعد روی بوپارا نے کولن انگرام کے ساتھ مل کے میدان سنبھالا اور زمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو اچھے ٹوٹل کی جانب لے جانے کی کوشش کی۔

کنگز کی دوسری وکٹ اور تیسری وکٹ 36 کے ہی ٹوٹل پر گری۔ بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ کریز پر پہلے سے موجود خرم منظور بھی آٹھ رنز بنا کر سنیل نارائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

جو ڈینلے کا یاسر شاہ کی گیند پر سنیل نارائن نے شکار کیا۔

جو ڈینلے نے جارحانہ انداز میں اننگ کا آغاز کیا۔ اوپنر بلے باز 36 کے مجموعی اسکور پر ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے اوپنر خرم منظور اور جو ڈینلے میدان میں آئے۔

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل تھری) کےاہم مرحلے میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں