پشاور زلمی کی دھواں دھار اننگ کا اختتام


دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈز کو 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔

زلمی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

آغاز میں اسلام آباد یونائیٹڈ  نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

زلمی اوپنرز میدان میں آئے تو جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو اچھے ٹوٹل کی جانب لے گئے۔

اوپنر بلے باز کامران اکمل نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سےنصف سنچری کی۔

اوپننگ بلے باز کامران اکمل نے بلند و بالا چھکے کی مدد سے اپنی ٹیم کے پہلے پچاس رنز مکمل کئے تو چھٹے اوور کا کھیل جاری تھا۔

کامران اکمل 69 کے مجموعی اسکور پر سمیت پاٹیل کی گیند پر والٹن کے ہاتھوں میچ آؤٹ ہوئے۔

ڈیوائن اسمتھ میدان میں آئے تو تمیم اقبال کے ساتھ مل کرکھیل آگے بڑھایا۔ زلمی کی دوسری وکٹ گری تو ٹیم کا مجموعی اسکور 121 تھا۔ تمیم اقبال 39 کے انفرادی اسکور پرآندرے رسل کی گیند پر شاداب خان کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

زلمی کی جانب سے تیسری وکٹ ڈیوائن اسمتھ کی گری۔ اسمتھ 30 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر انہیں کو کیچ دے کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیرن سیمی میدان میں آئے تو مداحوں کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے۔زلمی کپتان نو رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ سیمی 136 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

 

پانچویں وکٹ حارث سہیل کی گری۔ مڈل آرڈر بلے باز صرف چار کے انفرادی اسکور پر محمد سمیع کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

وہاب ریاض میدان میں آئے تو  20ویں اوور کی آخری گیند پر سات رنز بنا کر رومان رئیس کا شکار ہوئے۔

محمد حفیظ 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کامران اکمل 69 بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔


متعلقہ خبریں