کراچی: باکسر محمد وسیم کی پذیرائی نہ ہونے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ان سے معذرت کر لی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کی طرف سے معذرت کرتا ہوں، کبھی کبھار قومی ہیروز کی قدر نہ کرنے پر ہمیں تھپڑ مار کر جگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
I apologise on the behalf of Pakistan, Sometimes we as a country need to be “smacked on the face” with the fist of reality to wake us up and remind us how we should be treating our hero’s. I’m picking you up from the airport next time myself! Massive congratulations on the win! https://t.co/i7K1S4l2jx
— Wasim Akram (@wasimakramlive) September 15, 2019
انہوں نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد وسیم آئندہ فتح کا جھنڈا گاڑ کر واپس آئے تو خود ان کو لینے ہوائی اڈے جاؤں گا۔
یاد رہے پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر محمد وسیم نے دبئی میں منعقد کئے گئے مقابلے میں فلپائنی باکسر کونراڈو ٹینامور کو پہلے ہی راؤنڈ میں محض 60 سیکینڈز کے اندر ناک آؤٹ کردیا تھا۔
وہ اب تک 10 پروفیشنل فائٹس میں سے 9 میں کامیاب ہوئے ہیں اور انہوں نے 7 بار حریف باکسر کو ناک آؤٹ بھی کیا۔
Im not fighting to get istaqbals at the airport. Im fighting so that Pakistan gets good Istaqbal all over the world. Every fight, every camp, every training, every tour, is another opportunity for me to show the boxing world the world class boxing talent Pakistan has ??? https://t.co/JQY3EI2xu7
— Muhammad Waseem ??? (@MWaseemOfficial) September 15, 2019
شاندار فتح کے بعد جب ان کی وطن واپسی ہوئی تو ان کے استقبال کے لئے ایئرپورٹ پر کوئی نہیں آیا جس پر انہوں نے سوشل میڈیا پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

