ناکامی کا ڈر ہو تو زندگی میں کامیابیاں حاصل نہیں کی جاسکتیں، وزیراعظم

وزیراعظم نے استعفے دینے کی حامی بھر لی، مگر کس شرط پر؟

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی نوجوانوں کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ناکامی اور تنقید کا ڈر ہو تو زندگی میں کامیابیاں حاصل نہیں کی جاسکتیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں کے لئے یہ ایک اچھی نصیحت ہے۔

وزیراعظم کے ٹویٹ میں سابق امریکی سیاستدان اور مصنف تھیوڈور روزویلٹ کا حوالہ بھی دیا گیا۔

عمران خان نے ہمیشہ ہی پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت کا اجاگر کیا ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر نوجوان ساتھ نہ دیتے تو آج ہم حکومت میں نہ ہوتے۔

تحریک انصاف حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد نوجوانوں کیلئے خصوصی پروگرامز کا بھی اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں