بھارت کے 306 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی انڈر 19 ٹیم میں مشکلات کا شکار


کولمبو: انڈر 19 ایشیا کپ میں روائتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ جاری ہے، بھارت کی جانب سے دیئے گئے 306 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔

روحیل اصغر الیون نے 13 اوورز کے اختتام پر 65 رنز اسکور کر لئے ہیں جبکہ اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

قومی انڈر 19 ٹیم کو جیت کے لئے 241 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی سات وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز اسکور کئے۔

بھارت کی جانب سے ارجن آزاد اور تلک ورما نے سینچریاں اسکور کیں، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 121 اور 110 رنز اسکور کئے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 52 رنز دے کر تین جبکہ عباس آفریدی نے بھی تین کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔

خیال رہے قومی انڈر 19 ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں بری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں