اسلام آباد: سابق وزیرخزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ دنیا کی خاموشی نے بھارت کو شہ دے دی ہے اور عالمی برادری کے سکوت سے فائدہ اٹھا کر وہ معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم میں اضافہ کرتا جا رہا ہے۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو رات کی تاریکی میں بالاکوٹ پر بزدلانہ بھارتی حملے کا نوٹس لینا چاہئیے تھا، لگتا ہے اس حملے کے بعد ملنے والی رسوائی سے بھارت نے کچھ بھی سبق نہیں سیکھا۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ شہری آبادی پر کلسٹر بموں کی بارش کر کے بھارت انسانی حقوق کی پامالی کی شرمناک سطح تک جا پہنچا ہے اور وہ کشمیر میں ایک نئی شرارت کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔
India seems to have been emblodened by world silence even as it increased its ruthless suppression of innocent kashmiri civilians. Now it has taken its violation of human rights to an even more flagrant level by using cluster munition on civilian population
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 4, 2019
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بھارت کے پاگل پن کے پیچھے امریکی صدر ٹرمپ کا کشمیر کو حل طلب عالمی تنازعہ قرار دینا ہے یا افغان امن عمل سے مکمل طور پر لاتعلق ہونے نے بھارت کی مت مار دی ہے؟
Is it the recognition of kashmir as an outstanding international dispute that needs resolution by @realDonaldTrump that has made India so belligerent or its obvious irrelevance in the afghan security dialogue? Either way its behaviour is endangering regional peace and stability
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 4, 2019
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وجہ جوبھی ہو بھارتی رویہ خطے کی سلامتی اور امن خطرے میں ڈال رہا ہے، وہ 70 سال سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے کی کوششیں کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلسل ناکامی سے تنگ آکر انتہاء پسند ہندو قیادت ظلم و سفاکیت کی انتہا چاہتی ہے، یہ حربے اور سارے مذموم ارادے انشاءاللہ خاک میں مل جائیں گے۔