’اوئے پہلے دعا کر ہاں ہوجائے‘

فائل فوٹو


لاہور: پاکستانی کرکٹرحسن علی نے اپنے شادی سے متعلق کہا ہے کہ ابھی بات پکی نہیں ہوئی اور سارے معاملات دونوں خاندانوں کی ملاقات کے بعد طے ہوں گے۔

سماجی رابطوں کے ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ معاملات طے ہونے کے بعد جلد ہی اعلان کردوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی بھارت سے دلہن لانے کیلئے تیار

اس ٹویٹ کے جواب میں ایک صارف نے پنجابی میں کمنٹ کیا جس کا اردو ترجمہ ہے کہ ’ہمارا ویزہ‘۔ اس کے جواب میں پاکستانی کرکٹر نے لکھا ’پہلا دعا کر کے ہوجائے‘۔

 

خیال رہے کہ پاکستانی تیز گیند باز حسن علی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ 20 اگست کو دبئی میں ایک بھارتی لڑکی سے نکاح کرنے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس تقریب میں شرکت کے لیے کسی کرکٹر کو دعوت نہیں دی گئی اور صرف اہل خانہ ہی شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ولیمے کی تقریب پاکستان میں ہوگی جس میں ملک کی اہم شخصیات اور کھلاڑی حصہ لیں گے۔

پاکستانی کرکٹر حسن علی شامیہ آرزو نامی لڑکی سے نکاح کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم اس بارے میں مصدقہ اطلاع نہیں ہیں کہ دونوں کے اہلخانہ راضی ہوئے یا نہیں۔


متعلقہ خبریں