لیکچرار کی جانب سے طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ

لیکچرار کی جانب سے طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ

لاہور: استاد کی جانب سے طالبہ کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔

تبدیلی سرکار بھی تعلیمی اداروں میں طالبات کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں پریکٹیکلز کے دوران طالبات کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آگیا۔

طالبہ کو ہراساں کرنے سے متعلق پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد حرکت میں آ گئی اور ایم اے او کالج کے لیکچرار کی جانب سے طالبات کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کو نوٹس لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں خاتون کو ہراساں کرنے والا آن لائن ٹیکسی سروس کا ڈرائیور گرفتار

سلیم گل نامی سائیکالوجی کے لیکچرار کا فوری تبادلہ کر کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ سلیم گل گورنمنٹ ایم اے او کالج میں سائیکالوجی لیکچرار کے طور پر تعینات تھا اور لاہور کالج ویمن یونیورسٹی میں طالبات کو پریکٹیکل کے دوران مبینہ طور پر ہراساں کیا تھا۔


متعلقہ خبریں