ایف بی آر میں مُردوں کا تبادلہ؟

فائل فوٹو


لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چھ ماہ پہلے وفات پانے والے انسپکٹر صدیق سالک اور احمر سلیم کا بھی تبادلہ کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق مرحوم انسپکٹر صدیق سالک اور احمر سلیم کا سی آر ٹی او سے آرٹی او ٹو تبادلہ کردیا گیا۔

ایف بی آر نے چار ماہ قبل جہاں فانی سے کوچ کرجانے والے کلرک کا بھی تبادلہ کردیا ۔

لاہور کے اپر ڈویژن کلرک اویس اشتیاق بھٹی مرحوم کا آرٹی او ٹو تبادلہ کردیا گیا۔

اویس اشتیاق بھٹی 18 فروری کو عارضہ قلب کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

سیکرٹری مینجمنٹ آئی آر ولائیت خان نے مرحومین کے تبادلے کے احکامات جاری کئے۔


متعلقہ خبریں