کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے ساتھ 78 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔
ہم نیوز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 88 روپے کی کمی سامنے آئی۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 66 ہزار 872 روپے ہو گئی۔
گزشتہ روز جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور اس سے ایک روز قبل 1000 روپے کی کمی سامنے آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں سونے کی قیمت میں 900 روپے اضافہ
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ ایک سال کے دوران سونے کی قیمت میں تقریباً 22 ہزار سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ماہ سونے کی فی تولہ قیمت 81 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔
