پی آئی اے کی بحالی کے لئے اہم اقدامات کا آغاز

ملائیشیا میں طیارے کی ضبطگی، پی آئی اے اورکمپنی کےمعاملات طے

حکومت نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی بحالی کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی آئی اے کی بحالی کے لئے انتظامیہ نے 5 سالہ بزنس منصوبے کے مطابق اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔

اس منصوبے کے تحت پی آئی اے ہر سال 4 سے 5 طیارے اپنے فلیٹ میں شامل کرے گی اور 2023 تک 50 جدید طیاروں پرمشتمل فلیٹ کو بھی قومی ایئر لائن میں شامل کر دیا جائے گا۔

پی آئی اے کے فلیٹ میں چھوٹے اور بڑے طیارے شامل ہوں گے جبکہ نئے طیاروں کی شمولیت سے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

پی آئی اے کے مزید روٹس بھی کھولے جائیں گے، فلیٹ میں اضافے سے قومی فضائی کمپنی کی آمدنی میں اضافے کے علاوہ خسارے سے نکلنے میں مدد ملے گی۔

پی آئی اے اپنے بوئنگ 777 طیاروں کو بھی اپ گریڈ کر رہا ہے جس کے تحت ان طیاروں میں آئی ایس پی ، ان فلائیٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم بھی نصب کیا جا رہا ہے۔

قومی ایئر لائن رواں ماہ کے آئندہ ہفتے سے سیالکوٹ سے لندن براہ راست پروازوں کا بھی آغاز کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں