آئی سی سی: امریکہ اور عمان کو ون ڈے کرکٹ کا درجہ مل گیا

آئی سی سی: امریکہ اور عمان کو ون ڈے کرکٹ کا درجہ مل گیا

امریکہ: بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے امریکہ اور عمان کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ (ون ڈے) کا درجہ مل گیا ہے۔

افریقی ملک نمیبیا میں کھیلے جانے والے ورلڈ کرکٹ لیگ 2 میں امریکہ نے ہانگ کانگ کو 84 رنز سے ہرا کر پہلی بار کرکٹ میں ون ڈے کا درجہ حاصل کیا۔

اسی ٹورنامنٹ میں عمان نے بھی اپنے تینوں ابتدائی مقابلے جیت کر کرکٹ میں ون ڈے انٹرنیشنل کی حیثیت حاصل کی۔

امریکہ کی جانب سے 2004 کی ون ڈے انٹرنیشنل چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیا گیا تھا لیکن امریکہ اب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لینے کا مجاز ہو گیا ہے۔

امریکہ کی جانب سے کامیابی نیمبیا کے شہر ونڈوک میں کھیلے گئے عالمی کرکٹ لیگ ڈویژن 2 کے مقابلوں میں ہانگ کانگ کو 84 رنز سے شکست دے کر حاصل کی گئی۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسی ٹورنامنٹ میں عمان نے میزبان ٹیم نیمیبا کے خلاف چاروکٹوں سے فتح حاصل کی۔

جاری مقابلوں میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا جن میں سے امریکہ پہلی چار ٹیموں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔ دیگر ٹیموں میں اسکاٹ لینڈ، متحدہ عرب امارات، نیپال اور نیدرلینڈز شامل ہیں۔

2023 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے مقابلوں میں شرکت کے لیے امریکہ آئندہ ڈھائی سال کے دوران 36 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا مجاز ہو گیا ہے۔

آئی سی سی کے پاس اب 20 ممالک کی ٹیمیں ہیں جن میں سے چار چوٹی کی ٹیمیں اسکاٹ لینڈ، متحدہ عرب امارات، نیپال اور نیدرلینڈز کے ساتھ شامل ہو جائیں گی۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی  ٹیم کے کوچ پوبودو دسانیکے کا کہنا ہے کہ ایک ٹیم کے طور پر ہم نے گزشتہ ڈھائی سال کے دوران سخت محنت کی اور ہم اپنا طے شدہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جیت پر ہمارے کھلاڑی بہت خوش ہیں اوربلاشبہ یہ امریکہ کے لیے بڑی کامیابی ہے کیونکہ اس سے قبل ہم اس جگہ پر کبھی بھی نہیں پہنچے تھے۔

پوبودو دسانیکے نے کہا کہ ون ڈے انٹرنیشنل کی جانب پیش قدمی کے لیے ہمیں ڈھائی سال کا ایک اور مرحلہ طے کرنا ہے جس کے لیے ہمیں مزید سخت محنت کی ضرورت ہے۔

امریکہ اور عمان کو آئی سی سی ون ڈے کا درجہ ملنے کے بعد باقی دو نشستوں کے لیے نیمبیا، پپوا نیو گنی، کینیڈا اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں