میاں نوازشریف جلد گھر ہوں گے،مریم نواز کا ٹویٹ

میاں نوازشریف جلد گھر ہوں گے،مریم نواز کا ٹویٹ

لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف جلد گھر ہوں گے۔


انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ اس موقع پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔ ہر لیگی سپورٹر کی شگرگزار ہوں جن کے باعث میرا حوصلہ بلند رہا۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ کیسے آپ سب کا شکریہ ادا کروں۔

واضح رہے  آج سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے نواز شریف کو 6 ہفتوں کے لیے علاج کرانے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کو پاکستان کے اسپتالوں پر اعتبار کرنا چاہیئے، علی اعوان

سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔  سپریم کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت  سے نوازشریف کے علاج کےلیے 8 ہفتوں کی مہلت  کی استدعا کی تھی ۔

عدالتی فیصلے کے مطابق نوازشریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی ہوگی۔  نواز شریف کی ضمانت 50 لاکھ  روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔نوازشریف کو 6 ہفتوں کے بعد خود گرفتاری دینا ہوگی.

نواز شریف اپنی درخواست ضمانت کے لیے ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں