کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی


پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن میں آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو با آسانی پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

افتخار احمد کا شاندار چھکا!

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کا 134 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں عبور کر لیا۔

رضوان آوٹ!

کنگز کی جانب سے لیم لونگ اسٹونز نے 38 اور افتخار احمد نے 33 رنز اسکور کئے جبکہ قلندرز کی جانب سے لمیشنئے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سہیل اختر کا شاندار چھکا!

اس سے قبل لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز اسکور کئے، کراچی کنگز کی جانب سے نپی تلی باؤلنگ کروائی گئی جس کی وجہ سے لاہور قلندرز کے بلے باز کھل کر کھیلنے میں ناکام رہے۔

اے بی ڈویلیئرز آؤٹ، کنگز کے لئے بڑی وکٹ!

قلندرز کی جانب سے کپتان فخر زمان نے 18، اے بی ڈویلیئرز نے 33 اور سہیل اختر نے 29 رنز اسکور کئے، کنگز کی جانب سے افتخار احمد نے دو جبکہ عماد وسیم ،محمد عامر، اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے شکست دی ۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2