یونائٹیڈ نے کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

 مسلسل کارکردگی دکھانے والے لیوک رونچی کا فلک شگاف چھکا!

کراچی کنگر کا 144 رنز کے ہدف  اسلام آباد یونائٹیڈ نے  تین وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں عبور کر لیا۔یونائٹیڈ کی جانب سے لیوک رونچی نے 67 اور سمتھ پٹیل نے ناقابل شکست 45 رنز اسکور کئے۔

پٹیل کا شاندار چھکا!

کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

 ڈیلپورٹ رن آوٹ!

اس سے قبل کراچی کنگز نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز اسکور کئے تھے کنگز کی جانب سے بین ڈنک نے 49،عامر یامین نے 35 اور بابر اعظم نے 27 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

رومان رئیس کی سلو بال،بین ڈنک کا شاندار چھکا بال باؤنڈری سے باہر

یونائٹیڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے تین اور رومان رئیس نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کے خلاف  ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

عامر یامین کا پوائنٹ کے اوپر سے چھکا!

شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی کپتانی شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ کراچی کنگز کی کپتانی عماد وسیم کر رہے ہیں ۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں

آج کھیلے گئے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے لاہور قلندرز  کو سنسنی خیز مقابلے کے تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے  اب تک چار میچ کھیل کر 4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل اس کا تیسرا نمبر ہے۔ کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری نمبر پر ہے۔ کنگز نے اب تک تین میچ کھیل کر دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سمیع کی ہیٹ ٹرک، یونائیٹڈ کی فتح

اسلام آباد یونائیٹڈ نے گزشتہ میچ میں پشاور زلمی کو 12 رنز سے شکست  دی تھی۔ اسلام آباد کی جانب سے دیئے گئے 159 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 146 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ یونائٹیڈ کے کپتان محمد سمیع نے آخری اوور میں تین وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔


متعلقہ خبریں

تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2