بے نظیر میڈیکل کالج لیاری کی 100 نشتیں بحال کرنے کا حکم

عدالت نے بے نظیر میڈیکل کالج لیاری کی 100 نشتیں بحال کرنے کا حکم دے دیا | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے لیاری میں قائم بے نظیر میڈیکل کالج کی پرانی 100 نشتیں بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ہائی کورٹ میں  بے نظیر میڈیکل کالج لیاری کی پچاس فیصد نشستیں کم کرنے کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نےحکومت سندھ کو حکم دیا کہ 3 ماہ تک کالج مِیں اساتذہ اور اسٹاف سمیت دیگر سہولیات مکمل کی جائیں گی۔

ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ معاملے سے متعلق سمریز 15 دن کے اندر منظور کی جائیں۔ فیصلے میں پی ایم ڈی سی کو حکم دیا گیا ہے کہ کالج کی نئیں فیکلٹی رجسٹر کی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کالج کو اپنا سمجھ کر چلائیں، سب یہ سمجھیں کہ کالج میرا ہے۔

بے نظیر میڈیکل کالج لیاری کے پرنسپل کا کہنا تھا کہ دو پروفیسرز اور دو اسسٹنٹ پروفیسرز کی کمی ہے۔  ایڈئشنل سیکریٹری ہیلتھ سندھ کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی تقرری اور دیگر امور کیلئے سمریز بھیج دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ پی ایم ڈی سی نے بے نظیر میڈیکل کالج کی نشستیں 250 سے کم کر کے 50 کردی تھیں جس پر حکام نے مؤقف اپنایا تھا کہ اساتذہ اور سہولیات کی کمی کی وجہ نشستیں کم کی گئیں تھیں۔

عدالت نے جمعہ کے روز پرانی نشستیں بحال کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو حکم دیا ہے مذکورہ کالج کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں