اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سوات کی برف پوش پہاڑیوں میں خدمات سرانجام دینے والے پولیو ورکرز سے ملاقات کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان اور پولیو ورکرز کی تصاویر شیئر کی گئیں۔
وزیراعظم عمران خان نے پولیو ورکرز کو جان فشانی کے ساتھ خون جما دینے والی سردی اور برف باری کے باوجود فرض شناسی کے مثال بننے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے پولیو سے ملک کو پاک کرنے کی حکمت عملی پر پولیو ورکرز سے بات چیت کی گئی، فوکل پرسن بابر بن عطا اور وفاقی وزیر عامر کیانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
Meet Polio Worker Hafiz Irfan Ullah from Swat, just received him along with his friend Mumtaz Ali (the man who made the video) at PM Office. Will have lunch with them & hear them out on the problems they face on the Ground. pic.twitter.com/KDiDd0GxcF
— Babar Atta (@babarbinatta) January 30, 2019
وزیر اعظم کے فوکل پرسن بابر عطا نے بتایا کہ سوات اور لکی مروت سے تعلق رکھنے والے انسداد پولیو ورکرز کے کارکنان کا شاندار استقبال کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر انتہائی تعجب ہوا کہ ان پولیو ورکرز نے زندگی میں پہلی دفع اسلام آباد دیکھا ہے.
بعدازاں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے پولیو ورکرز کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں ہو رہا کہ ان کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔
واضح رہے سوشل میڈیا پر پولیو کے ورکرز کی برفباری کے دوران پولیو مہم کے لئے جاری رکھنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ،جس کے بعد ملک بھر سے لوگوں نے پولیو ورکرز کی کاوشوں کو سراہنا شروع کر دیا۔