اسلام آباد: بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر ایل او سی پر آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوگئی ہیں۔
بدھ کے روز شاہ کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر بھارتی گولہ باری سے ایک خاتون شہید ہو گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی آج بھی جاری ہے۔ بھارتی قابض فوج کی گولہ باری سے ایک خاتون زخمی بھی ہوئی ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ بھارتی فوج کا غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل کشمیریوں کی تحریک کو دبا نہیں سکتا۔
Indian Army continues nonprofessional conduct. Besides atrocities in IOK, violating ceasefire targeted civil population in Shahkot sector across LOC. A woman shaheed another injured. Such acts can’t suppress indigenous freedom struggle of brave Kashmiris in IOK.#KashmirBleeds pic.twitter.com/QIDBMevZvN
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 9, 2019
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بہادر عوام کی جدوجہد کو ایسے اقدامات سے روکا نہیں جا سکتا۔
اس سے چند روز قبل سری نگرمیں مقبوضہ جموں کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فائرنگ کر کے مزید چار بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔
بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر گلشن پورا اور بٹگند کے علاقوں میں شہری احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔ بھارتی قابض فوج اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
اس واقع پر بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی جب کہ پیلٹس اور آنسو گیس کا بھی بے دریغ استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے متعدد کشمیری زخمی شدید ہوئے تھے۔