زلمی کی کپتانی ملنے پر سیمی کا پشتو ٹویٹ میں شکریہ


اسلام آباد: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ان کو ایک مرتبہ پھر ٹیم کپتان برقرار رکھنے پر وہ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کے دل سے شکر گزار ہیں۔

بدھ کے روز اپنی ایک پشتو ٹویٹ میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی نے اپنے بلند عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان سپرلیگ فور (پی ایس ایل) کی ٹرافی جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ وہ زلمی کے کھلاڑیوں اور مداحوں سے تعاون اور دعا کی درخواست کرتے ہیں۔

اس سے قبل منگل کے روز پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں مختلف کیٹگریز میں موجود ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی ڈارفٹنگ کا سلسلہ مکمل کیا گیا۔ اسلام آباد میں ہونے والی ڈرافٹنگ کی تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی سیمت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

2019 میں شیڈول کیے گئے پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کے لیے چھ ٹیموں نے کھلاڑیوں کا چناؤ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں