چیف جسٹس کی انجیو پلاسٹی کر دی گئی

چیف جسٹس نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 10 لاکھ روپے جمع کرا دیے ھ| urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: فائل


راولپنڈی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی راولپنڈی ادارہ امراض قلب میں انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار صحت کی خرابی کے باعث اپنے خاندان کے ساتھ راولپنڈی ادارہ امراض قلب پہنچے جہاں اُن کی ایک بند شریان کو انجیو پلاسٹی کے ذریعے کھول دیا گیا ہے۔

راولپنڈی ادارہ امراض قلب کے سربراہ کے مطابق چیف جسٹس کی انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے اور اب وہ صحت مند ہیں تاہم انہیں غذا میں احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے چکنائی والی غذاؤں سے احتیاط برتنے کی ہدایات کی ہیں۔

جسٹس ثاقب نثار کو 24گھنٹے کے لیے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں رکھا جائے گا جس کے بعد ہی اُن کی اسپتال سے گھر منتقلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے 31 دسمبر 2016 کو حلف اٹھایا تھا اور وہ اس وقت تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہیں۔ چیف جسٹس نے جامعہ پنجاب سے قانون کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

چیف جسٹس نے 1980 میں وکالت کا پیشہ اختیار کیا اور دو سال بعد ہی 1982 کو وہ ہائی کورٹ کے وکیل بن گئے تھے جب کہ 1994 میں انہیں سپریم کورٹ کا وکیل بننے کا اعزاز حاصل ہوا اور 2010 میں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔

31 اکتوبر کو توہین رسالت کی ملزمہ آسیہ مسیح کو بری کرنے کا فیصلہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے دیا۔


متعلقہ خبریں