اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپیہ 55 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 388 روپے 38 پیسے ہو گئی۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپیہ 63 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے پر پہنچ گئی
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 29 جولائی کے لیے ہو گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کیلئے نئی آسان ٹیکس اسکیم متعارف کرا دی
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کمی کی گئی تھی۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔
